مسلم ہینڈز میرپور کا رمضان اوپن کچن: مستحق افراد کے لیے سحری کی فراہمی جاری

میرپور(پی آئی ڈی)10مارچ2025
سماجی تنظیم مسلم ہینڈکے زیر اہتمام رمضان کے بابرکت ماہ میں عوامی فلاحی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔مزدور طبقہ، سکیورٹی گارڈز، دوسرے شہر وں سے روزگارکی تلاش میں آنے والے دیہاڑی دار افراد اور معاشرے کے مختلف طبقے کے ایسے لوگ جن کو سحری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کے لیے مسلم ہینڈز میرپورنے رمضان اوپن کچن کا اہتمام کیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پہ سینکڑوں لوگوں کو سحری کرائی جاتی ہے۔مسلم ہینڈز کا رمضان اوپن کچن مسلسل جاری ہے۔ مسلم ہینڈز میرپور آفس کے باہر رمضان اوپن کچن کا اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں ہر خاص و عام شہری کو سحری فراہم کی جاتی ہے۔سحری کے دوران تلاوت قرآن کریم اور محفل نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا انقعاد بھی کیاجاتا ہے جس میں شہر کے علماء کرام اور نعت خواہ شرکت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *