میرپور کمشنر کا سخت نوٹس: غیر سرکاری مسلح سیکورٹی گارڈز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

میرپور (پی آئی ڈی)10مارچ 2025
کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے سول سوسائٹی کی طر ف سے غیر سرکاری و پرائیویٹ افرادجو بدوں اجازت اپنے ساتھ مسلح سیکورٹی گارڈ رکھ کرسرعام بازاروں میں گومتے ہیں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈویژن بھر کی انتظامیہ اور پولیس کو ایک مکتوب کے ذریعے ہدایا ت دی ہے کہ امن و عامہ اور مفاد عامہ میں ایسے تمام غیرسرکاری افراد جو اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ رکھ کر بازاروں میں گھومتے ہیں کہ خلاف موثرقانونی کارروائی عمل میں لائے جائے۔چونکہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈز جب کسی دکان یا بازار میں اسلحہ سمیت جاتے ہیں تو عوام الناس میں خوف و ہراس پھیلتا ہے جس سے خریدو فروخت کا ماحول بھی متاثر ہوتا ہے اور سر عام مسلح گارڈ کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات جنم لینے کے بھی خدشات موجود ہوتے ہیں۔اس غیر قانونی صورتحال کا تدراک کر نا انتظامیہ و پولیس کی ذمہ داری ہے۔آئندہ کے لیے امن عامہ اورمفاد عامہ میں کوئی غیر سرکاری فرد پرائیویٹ گارڈ رکھ کرسرعام شہر میں گومنے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عام شہریوں،تاجروں،خواتین،بچے اور بوڑھوں کوعدم تحفظ کا احساس پیدا نہ ہو اورہر شہری اپنی معمول کی زندگی بھی آزادانہ طور پر جاری رکھ سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *