میرپور (پی آئی ڈی)10مارچ 2025
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میر پورراجہ عمر طارق نے عوامی شکایات ومطالبہ کی روشنی میں ضلع میرپور کے جملہ قصاب حضرات کو پابند کیا ہے کہ وہ قیمہ مشین کی تنصیب ایسی جگہ پریقینی بنائیں جہاں گاہک کی نظروں کے سا منے قیمہ تیار کیا جائے گا۔چونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے شکایات موصول ہورہی ہیں کہ قصاب حضرات نے دوکانوں پر قیمہ مشینیں اونچی جگہوں پر نصب کر رکھی ہیں جوگاہک کی نظروں سے اوجھل ہو نے کی وجہ سے قصاب حضرات قیمہ بناتے وقت مشین میں غیر معیاری گوشت ڈال دیتے ہیں۔ عوام الناس کا مطالبہ تھا کہ قیمہ مشین کو ایسی جگہ پر نصب کروایا جائے جہاں گاہک کے سامنے قیمہ بنایا جائے۔ان تمام حالات کے تناظر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق نے جملہ قصاب حضرات کو پابند کیا ہے کہ وہ قیمہ مشین کی تنصیب ایسی جگہ پریقینی بنائیں جہاں گاہک کی نظروں کے سا منے قیمہ تیار کیا جائے۔گاہک کی نظر سے اونچی جگہ پر قیمہ مشین رکھنے والے قصاب حضرات کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔